کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


ویب ڈیسک March 11, 2024
کراچی میں محکمہ موسمیات کے ڈوپلر ریڈار کے عقب سے رمضان المبارک کے چاند کا نظارہ (فوٹو: ایکسپریس)

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلےعشرے کے دوران کراچی میں مطلع خشک اور صاف رہنے کی توقع ہے، اس دوران کم سے کم پارہ 19 اورزیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں چند روز کے دوران دومختلف سمتوں شمال مشرقی (بلوچستان) اورجنوب مغربی (سمندری) ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

پیر کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ دوپہر کے وقت نمی کا تناسب 57 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان پرموجود مغربی سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، نوشہر و فیروزاورشہید بے نظیرآباد میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں