سلیمان لاشاری قتل کیس عدالت کی چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو جیل بھیجنے کی تنبیہ

ملزمان کی عدالت میں پیشی کے لیے 13جون کے پروڈکشن آرڈ جاری، جیل حکام ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں، فاضل عدالت کا حکم


Staff Reporter June 11, 2014
تفتیشی افسرغیرقانونی اقدام کررہے ہیں،وکیل صفائی،چالان حکام کوبھیجاہے،تفتیشی افسر،چالان جمع کرانیکااختیار ہے،سرکاری وکیل فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کے مقدمہ کا چالان 3 دن میں جمع کرانے کیلیے تفتیشی افسر کو آخری مہلت دی ہے اور ناکامی کی صورت میں تفتیشی افسر کو جیل بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

عدالت نے ملزمان کے13جون کیلیے پروڈکشن آرڈ جاری کرتے ہوئے جیل حکام کو ملزمان کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تفصیلات کے مطابق منگل کو مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا چالان رائے کیلیے اعلیٰ حکام کو ارسال کیا ہے جوتاحال موصول نہیں ہوا اور 3 دن کی مزید مہلت کی استدعا کی اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر غیرقانونی اقدام کررہا ہے اور عدالت بھی اسے غیرقانونی اقدام سے نہیں روک رہی ہے ۔

اس موقع پر سرکاری وکیل عبدالمعروف نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کسی غیرقانونی اقدام میں ملوث نہیں ہے مقدمے کا چالان30 سے 90 روز میں جمع کرانے کا پولیس کو اختیار ہے جبکہ چالان اعلیٰ افسران کو بھیج دیا گیا ہے فاضل عدالت نے استغاثہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے آخری موقع دیا ہے اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ 3 دن میں چالان جمع نہ کیا گیا تو مقدمے کے تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیا جائیگا، فاضل عدالت نے ملزمان کو پیشی کیلیے عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل حکام کو ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے اور 13جون کو ان کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں