نواب شاہ حفاظتی ٹیکوں کی عدم دستیابی بچوں کی زندگیاں خطرے میں
ویکسینیٹر نے بتایا کہ خسرہ کی ویکسین بھی 2، 3 روز سے ختم ہے۔
PESHAWAR:
صدر آصف علی زرداری کے آبائی ضلع شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ)کے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال سمیت ضلع بھر کے 58صحت مراکز میں نوزائیدہ بچوں کو ٹی بی جیسی مہلک بیماری سے بچائو کے لیے بی سی جی ویکسین 15 روز سے دستیاب نہیں۔
جس کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پی ایم سی اسپتال کے صحت مراکز کے ویکسینیٹر نور محمد بھنگوار نے ایکسپریس کو بتایا کہ روزانہ 50 سے 60 نوزائیدہ حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے لائے جاتے ہیں مگر ہمارے پاس 15 روز سے بی سی جی ویکسین ختم ہوگئی ہے
ویکسینیٹر نے بتایا کہ خسرہ کی ویکسین بھی 2، 3 روز سے ختم ہے ۔ای ڈی او صحت ڈاکٹر بہادر کھیڑونے ایکسپریس سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ 20 مراکز پر بی سی جی ویکسین 3 دن سے دستیاب نہیں، کراچی کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے ویکسین نہیں پہنچ سکی ۔