پی سی بی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا

فیصلے کے مطابق ریجنز میں کام کرنے والے 232 سمیت 442 ملازمین کو فائدہ ہوگا


Sports Reporter June 11, 2014
ارکان کا خیال تھا کہ 2011 کے بعد سے تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں لہٰذا رواں سال اضافہ کیا جانے کی سخت ضرورت ہے فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیریں درجے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا.

اس معاملے پر غور کیلیے چیئرمین نجم سیٹھی کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس، منیجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ اور ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید تھے۔

ارکان کا خیال تھا کہ 2011 کے بعد سے تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں لہٰذا رواں سال اضافہ کیا جانے کی سخت ضرورت ہے، کمیٹی کی سفارشات نجم سیٹھی کی طرف سے منظور کیے جانے کے بعد فیصلے کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی کے فیصلے کے تحت ریجنز میں کام کرنے والے 232 سمیت 442ملازمین کو فائدہ ہوگا، تمام ورکرز کو تنخواہوں میں10 جبکہ ریجنل سطح پر کام کرنے والوں کو 14 فیصد اضافہ ملے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی کے ملازمین میں سے 85فیصد 50ہزار سے کم ماہانہ وصول کرتے ہیں، اس سے زائد تنخواہ پانے والوں کی انکریمنٹ کے معاملے پر بعد میں غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں