کراچی ایئرپورٹ پر حملے کا مقدمہ ترجمان کالعدم تحریک طالبان کے خلاف درج

مقدمہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،پولیس

کراچی ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی،فوٹو:فائل

ایئرپورٹ پر حملے کا مقدمہ 2 روز بعد اے ایس ایف کی مدعیت میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کا مقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا،حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ ایئرپورٹ حملے کے بعد دوسرے روز بھی مسلح دہشت گردوں کی جانب سے اے ایس ایف کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جسے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی۔
Load Next Story