بھٹ شاہ گھریلو تنازع پر4خواتین نے زہر پی لیا3ہلاک
ایک اسپتال داخل، حالت تشویشناک، مٹیاری اسپتال سے ڈاکٹر غائب، پوسٹ مارٹم میں غیر معمولی تاخیر پر ورثا مشتعل، توڑ پھوڑ
بھٹ شاہ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ 4 خواتین نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی، 3 خواتین جاں بحق اور ایک زیر علاج، 18 گھنٹے تک دونوں خواتین کی لاشیں مٹیاری اسپتال میں رکھی رہیں، ورثا کا دھرنا، اسپتال میں توڑ پھوڑ۔
تفصیلات کے مطابق مٹیاری اور بھٹ شاہ میں مختلف واقعات میں 4 خواتین نے گھریلو تنازعوں پر زہریلی دوا پی لی جس کی وجہ سے 22 سالہ شادی شدہ سونیا اور 24 سالہ کلثوم بنت علی مراد کھوسو جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں رات دیر سے مٹیاری اسپتال میں 18 گھنٹے تک پڑی رہیں، پولیس اور ورثا پوسٹ مارٹم کیلیے لیڈی ڈاکٹر کا انتظار کرتے رہے لیکن اسپتال میں 20 سے زائد ڈاکٹروں میں سے صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا ۔
جس پر مگسی برادری کے افراد نے مٹیاری پریس کلب پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی، 18 گھنٹے کی تاخیر سے لیڈی ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کرکے لاشیں ورثا کے حوالے کیں، دوسری جانب بھٹ شاہ میں 2 بااثر افراد کی بیٹیوں نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جنھیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد داخل کیا گیا ہے جہاں پر ایک جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔