پشاور میں مسلح افراد کی موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
تھانہ مبنی گیٹ کی حدود میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، اے ایس آئی زخمی
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ مبنی گیٹ کی حدود میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شہید اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کیں جبکہ اے ایس آئی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ مسلح افراد کی تلاش کیلیے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔