پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال

حکومت نے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کردیے، 118 اسپتالوں میں صحت کارڈز کاؤنٹرز کھول دیے گئے


ویب ڈیسک March 12, 2024
(فوٹو: فائل)

پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت آج سے بحال کردی گئی ہے۔


کے پی کے میں مالی بحران کی وجہ سے ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج 19 اکتوبر 2023ء سے بند تھا، تاہم اب صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا؛ صحت کارڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی


محکمہ صحت نے 'صحت سہولت پروگرام' کے پینل پر موجود اسپتالوں کی باضابطہ فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق مریضوں کو صوبے کے 118 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔


بحالی کے بعد اسپتالوں میں صحت کارڈ کے حوالے سے تمام کاؤنٹرز کھول دیے گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر 30 لاکھ سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔


ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی


دریں اثنا خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں و ملحقہ اداروں میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تعیناتیوں، ترقی و خریداری اور ملازمت سے برخاستگی و نئے ٹینڈرز جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں