سینٹرل جیل کی سیکیورٹی کے لیے تعاون کریں گےکمشنر

جیل چورنگی کی دیوار بلند کرنے پر غور، ریسکیو ٹیمیں اے ایس ایف کی مدد کریں گی


Staff Reporter June 11, 2014
سینٹرل جیل میں کمشنر شعیب صدیقی اورایڈمنسٹریٹر رؤف فاروقی کوآئی جی جیل بریفنگ دے رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی سینٹرل جیل میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے جیل انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی غرض سے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی منگل کی دوپہر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں حکام سے ملاقات کے بعد سینٹرل جیل پہنچے اور آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن سے ملاقات کی اس سے قبل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام سے ملاقات میں کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر نے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے ہنگامی صورتحال میں مشینری اور ریسکیو ٹیمیں مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی، آئی جی جیل خانہ جات نے سینٹرل جیل کی سیکیورٹی پر کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دی اور سینٹرل جیل کا تفصیلی معائنہ کرایا ۔

اس موقع پر افسران نے سینٹرل جیل کی زیر تعمیر دیوار کا جائزہ لیا اور جیل چورنگی فلائی اوور کے نزدیک دیوار مزید بلند کرنے پر غور کیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ شہری ادارے مشترکہ کوششوں سے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں موجودہ صورتحال میں شہر کو سیکیورٹی مسائل کا بھی سامنا ہے، تمام اداروں کو رابطے اور باہمی تعاون سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے لہٰذا سینٹرل جیل کی سیکیورٹی مسائل کو حل کرنے اور انھیں بہتر بنانے کے لیے جیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں