پشاور ہائیکورٹ سے شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور

عدالت کا شبلی فراز کو 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم


ویب ڈیسک March 12, 2024
عدالت کا شبلی فراز کو 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی راہداری ضمانت کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج گئے ہیں، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرلی اور 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں