کرکٹ کھیلنے اور کمنٹری کرنے دونوں کا ٹائم نکل گیا سلمان خان

لوگوں کی دعاؤں سے فلم انڈسٹری میں بہت اچھا کام کر رہا ہوں، اداکار

سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ٹیم دبئی میں سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کھیل رہی ہے:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میری کرکٹ کھیلنے اور کمنٹری کرنے دونوں کی عمر نکل گئی ہے۔

سلمان خان نے دبئی میں رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کرکٹ کھیلنے کا ٹائم چلا گیا ہے۔ اگر میں کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو میں آج کمنٹری بھی نہیں کرسکتا تھا۔ وہ عمر بھی چلی گئی۔

بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی دعا سے انڈسٹری میں اچھا کام کر رہا ہوں۔ انڈسٹری میں بہت اچھا کر رہا ہوں اور یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)






سلمان خان دبئی میں جاری سیلبریٹی کرکٹ لیگ ( سی سی ایل) میں شریک اپنے بھائی سہیل خان کی ٹیم ممبئی ہیروز کو سپورٹ کرنے پہنچے ہیں۔ سلمان خان کی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی دبئی میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں۔ سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدہ اور فیملی کے بچوں کے ساتھ ویڈیو بھی شئیر کی جو وائرل ہوگئی۔
Load Next Story