سید آصف حیدر شاہ چیف سیکریٹری سندھ مقرر

سید آصف حیدر شاہ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے طور پر تعینات تھے۔


ویب ڈیسک March 12, 2024

وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم کا تبادلہ کرکے گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدر شاہ کو چیف سیکریٹری سندھ مقرر کردیا۔

سید آصف حیدر شاہ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے طور پر تعینات تھے۔ انہوں نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

آصف حیدر نے بطور کمشنر حیدرآباد، کمشنر کراچی، اسپیشل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکریٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ سید آصف حیدر شاہ پیشے کے لحاظ سے ایک سول انجینئر ہیں۔

آصف شاہ نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری، ہارورڈ یونیورسٹی آمریکہ سے ماسٹر کی ڈگری اور ہارورڈ اور سٹینفورڈ یونیورسٹیوں سے فیلوشپ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |