- رضوان نے تنقید کو خوش دلی سے قبول کر لیا
- نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش،عملی اقدامات کا آغاز
- روہت شرما نے فتح کے بعد مٹی کھانے کی وجہ بیان کردی
- خيبرپختونخوا ميں شديد گرمی وحبس كے باعث گيسٹرو اور ڈائريا كے كيسز ميں اضافہ
- صرف پانی پی کر وزن کم کرنے کا حیران کن تجربہ، 21 دن میں شہری کا وزن 13 کلو کم
- بھارتی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے راہول گاندھی کی تقریر سے مودی پر تنقید کے الفاظ حذف کردیے
- بھکر؛ ٹرین اور جیپ میں تصادم، معجزانہ طور پر سب محفوظ رہے
- ومبلڈن میں دفاعی چیمپئن مارکیٹا وونڈروسووا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ
- قلات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، اہلکار شہید
- گوجرانوالا: چاندی کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل میں ملوث ساتھی تاجر گرفتار
- خانپور: اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ
- کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران دو سربُریدہ لاشیں برآمد
- حماس کے حملے کے متاثرین کا ایران، شام، شمالی کوریا کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ
- کراچی، گلستان جوہر میں پولیس اور وکلا میں تصادم، تین اہلکار اور چار وکیل زخمی
- خضدارمیں بھیڑیوں کا شکاراور کھالیں اتارنے والے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی
- جسٹس بابرستار کے خلاف مہم میں شامل 10 اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی ہے، ایف آئی اے
- محکمہ تعلیم سندھ امریکی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام شروع کرے گا
- سندھ کابینہ میں دس نئے معاونین خصوصی شامل، 6 ترجمان مقرر
- اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو پلان بی اور سی موجود ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- دریائے چناب اور کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت
آئی ایم ایف مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا
![آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے۔ فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/03/2616833-imfandpakistanx-1710236490-340-640x480.jpg)
آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے تحت آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام، اسٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن اور پیٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔