فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 15 دن کے بعد پتا چلے گا کہ نااہل حکومت پاکستان کے ساتھ کیا کرنے والی ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آج رمضان کا پہلا روزہ ہے۔ صوبہ مولا جٹ، صوبہ پیرس، اسٹار پلس صوبہ بزدار ٹو اور اوپر آئین سٹائین ساری حکومت اتحادیوں کی بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلے روزے پر غریب آدمی کی ضرورت کی چیزوں کی جو قیمتیں ہیں اس کو یاد رکھیں۔ 15 ویں روزے تک ان چیزوں کی قیمتیں ڈبل سے بھی زیادہ اور مہنگائی آسمان پر ہوگی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اس 15 دن کے ٹیسٹ کے بعد اندازہ لگا لیں کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ان نااہل نکمے نالائق بدبودار جمہوری نظام پر مشتمل حکومت پاکستان کے ساتھ آگے کیا کرنے والی ہے اور کب تک چلے گی۔