شوبز میں آنے کے بعد والد سے کبھی بات چیت نہیں کی امر خان

جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی تھی تو والد نے مجھے روکنے کی کوشش کی، اداکارہ


ویب ڈیسک March 12, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا شوبز میں آنا والد کو پسند نہیں تھا اس لئے جب سے وہ انڈسٹری میں آئی ہیں ان کی اپنے والد سے بات چیت بند ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی تھیں تو ان کے والد نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

امر خان کے مطابق ان کے والد نے انہیں ایک ای میل لکھی اور کہا وہ شوبز جاکر خاندان کیلئے شرمندگی کا باعث بنیں گی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے جواب دیا کہ وہ کبھی اپنی والدہ اور والد کے خاندان کو شرمندہ نہیں کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بہت کوشش کی کہ والد کے ساتھ اداکارہ کے تعلقات بہتر ہوجائیں لیکن وہ اپنے والد کیلئے دل میں محبت اور گرم جوشی پیدا نہ کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں