بنکاک مضاربہ اسکینڈل کاملزم حوالے کرنے میں تعاون پرتیار

نثارعثمانی کوہیروں کے کاروبارکے لیے 10ارب بھجوائے گئے تھے ،نیب ذرائع

مضاربہ سکینڈل میں گرفتار سپیڈکس گروپ کے سربراہ مفتی احسان نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم کو ہیروں کے کاروبارکیلئے رقم دی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم نثار افغانی کو بنکاک سے واپس لانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔


بنکاک حکام نے ملزم کوانٹر پول کے ذریعے نیب کے حوالے کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملزم کے پاس دس ارب روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مضاربہ سکینڈل میں گرفتار سپیڈکس گروپ کے سربراہ مفتی احسان نے دوران تفتیش بتایا کہ ملزم کو ہیروں کے کاروبارکیلئے رقم دی گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق سپیڈکس گروپ کے دس ارب روپے بیرون ملک منتقل کرنے اور بنکاک میں ہیروں کے کاروبارکیلئے رقم نثار افغانی کو دی گئی تھی جو مضاربہ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان سے لاتعلق ہوگیا تھا ۔

تاہم مفتی احسان اوراس کے سسر حاجی نواز جو نیب کی تحویل میں ہیں انہوں نے ملزم نثار افغانی سے متعلق دوران تفتیشن تفصیلات نیب حکام کوبتائیں ۔ نیب نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے بنکاک میں ہونے پر رابطہ کیا اور بنکاک حکام نے ملزم کو نیب کے حوالے کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی اسلام آباد نے ملزم نثار افغانی کو بنکاک سے لانے کے حوالے سے چیئرمین نیب کو رپورٹ بھی دی ہے جس میں بتایا گیاہے ملزم کوگرفتارکرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔
Load Next Story