وفاقی حکومت وزارتوں اور ڈویژنزکے ذریعے ترقیاتی کاموں پر 3 کھرب خرچ کریگی
نئے مالی سال میں سب سے زیادہ رقم اٹامک انرجی کمیشن اورواٹرسیکٹرکوملے گی
وفاقی حکومت نئے مالی سال کے دوران انتالیس وزارتوں اورڈویژنوں کے ذریعے عوامی ترقیاتی کاموں کیلیے 2کھرب، 95 ارب،14 کروڑ 37ل اکھ روپے خرچ کریگی۔
جو پچھلے مالی سال کے مقابلے 36کروڑ 43لاکھ روپے کم ہے۔ سب سے زیادہ رقم پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کودی جارہی ہے جو اکیاون ارب سینتالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے۔ واٹر سیکٹرکیلئے تینتالیس ارب بائیس کروڑ بہترلاکھ روپے رکھے گئے ہیں جوگزشتہ سال ستاون ارب چوراسی کروڑدولاکھ روپے تھے۔
ریلوے ڈویژن کی بحالی کیلئے انتالیس ارب چھتیس کروڑ ساٹھ لاکھ مختص ہیں گزشتہ سال یہ رقم تیس ارب چھیانوے کروڑانچاس لاکھ روپے تھی۔پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈریفارم ڈویژن کیلئے بتیس ارب ستاسی کروڑچوراسی لاکھ رکھے ہیں،گزشتہ سال یہ رقم دس ارب پینسٹھ کروڑچھیاسی لاکھ روپے تھی۔