نواز شریف نے اکبربگٹی کی شہادت کو کیش کرایا شاہ زین
9سال بعد اپنے گھروں کو جانے والے بگٹی قبائل کو خوراک اور راشن کی قلت کا بھی سامنا ہے
جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے گیارہ مئی کے انتخابات کے دوران نواب اکبربگٹی کی شہادت کو کیش کرایا لیکن حکومت میں آنے کے بعد نواب اکبر بگٹی کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتے۔
گزشتہ روزایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ70 ہزار سے زائد بگٹی کشمورمیں پچھلے نو سال سے مہاجر بن کر زندگی گزار رہے تھے لیکن حکومت نے ان میں سے صرف ساڑھے چارہزار افراد کو واپس آنے کی اجازت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9سال بعد اپنے گھروں کو جانے والے بگٹی قبائل کو خوراک اور راشن کی قلت کا بھی سامنا ہے۔