پی ایس ایل10 ونڈو تلاش کرنے میں بورڈ کو بدستور مشکلات

سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025 کی نظر آرہی ہے مگر اس صورت میں شیڈول آئی پی ایل سے متصادم ہوسکتا ہے

سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025 کی نظر آرہی ہے مگر اس صورت میں شیڈول آئی پی ایل سے متصادم ہوسکتا ہے (فوٹو: فائل)

ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کیلیے ونڈو تلاش کرنے میں پی سی بی کو بدستورمشکلات کا سامنا ہے۔

آئندہ سال مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کیلیے وقت نہیں، اس سے قبل فروری میں 3 ہفتے کی ونڈو نکالنے پر غور کیا جارہا ہے مگر انھیں تاریخوں میں طے پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ پر مشتمل سہ ملکی سیریز کا شیڈول آگے پیچھے کرنا پڑے گا۔


یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز سے وعدہ توڑ دیا

سب سے موزوں ونڈو اپریل اور مئی 2025 کی نظر آرہی ہے مگر اس صورت میں شیڈول آئی پی ایل سے متصادم ہوسکتا ہے، ستمبر میں ایشیا کپ کے آس پاس ایونٹ کروانے پر بھی غور کیا گیا ہے، مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔
Load Next Story