پشاور 3علاقوں کے نکاسی آب کے نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی

قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی


ویب ڈیسک March 13, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں صوبائی دارالحکومت سے لیے گئے نموکوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تین علاقوں کے نکاسی آب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ضلع پشاور میں نرے خوڑ، شاہین مسلم ٹاؤن اور تاج آباد کے علاقوں کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے آلودہ پائے گئے ہیں ۔


قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے 20 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار پشاور کے نکاسی آپ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں