پی ایس ایل9 اسامہ میر نے تاریخ رقم کردی

بطور اسپنر ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے


March 13, 2024
بطور اسپنر ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے (فوٹو: پی سی بی)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔

اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے عمیر یوسف، محمد عامر اور محمد وسیم کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

مزید پڑھیں: افتخار احمد میچ کے دوران جیسن رائے سے الجھ پڑے

اس سے قبل لاہور قلندرز کے راشد خان کو سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عثمان طارق کو بالنگ کروانے کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ سال 2019 کے پی ایس ایل ایڈیشن میں حسن علی کی 25 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا، جو کسی بھی ایڈیشن میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں