مالا کنڈ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ 2 اہلکار شہید

شہید لیویز اہلکاروں کے جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں میں بھجوادیئے گئے ہیں


ویب ڈیسک June 11, 2014
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: سخا کوٹ میں دہشتگرودں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مالا کنڈ میں سخاکوٹ کے علاقے کلے غارو میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ارشد اور عمران شہید جب کہ جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں شہید لیویز اہلکاروں کے جسد خاکی درگئی اسپتال منتقل کر دیئے گئے جہاں سے میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھجوادیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی لوئر کرم ایجنسی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید جب کہ ایک سرکاری ملازم کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں