عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر بلا سود قرض کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے داسو بینک کیلئے 60 کروڑ ڈالر جب کہ سندھ میں آبپاشی نظام کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دی
عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کے 2 منصوبوں کے لئے 70 کروڑ ڈالر بلا سود قرض کی منظوری دے دی ہے۔
گزشتہ روز عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر پاکستان میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور سندھ میں ایری گیشن منصوبے کے لئے 70 کروڑ ڈالر بلا سود قرض کی حمایت کی۔ عالمی بینک نے پاکستان میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 60 کروڑ ڈالر جب کہ سندھ میں آبپاشی کے منصوبوں کے لئے 10 کروڑ ڈالر قرضہ کی منظوری دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کیا جانے والا قرضہ رعایتی اور سستا ہے، پاکستان یہ قرض 25 سال کے دوران واپس کرے گا، قرضے کے لیے کوئی سود نہیں ہے، اس پر سالانہ 2 فیصد انتظامی چارج وصول کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے عوام کے ساتھ کئے وعدے پورے کرے گی۔
واضح رہے کہ عالمی بینک اس سے قبل مئی 2014 میں بھی پاکستان کے لیے 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔