جب تک تمہارا باپ زندہ ہے انٹرٹینمنٹ زندہ ہے

گھر میں رہ کر روٹیاں پکائیں اور پیزا بنائیں، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک March 13, 2024
شاہ رخ خان کو فلم 'جوان' کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنے تینوں بچوں اور اہلیہ گوری خان کے نام دیا گیا پیغام وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 مارچ کو ممبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران میگا اسٹار شاہ رخ خان کو اُن کی بلاک بسٹر فلم 'جوان' کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر اُنہوں نے تقریر بھی کی جوکہ وائرل ہورہی ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے ایوارڈ ملے 8 سے 9 سال ہوگئے تھے لیکن اس سال مجھے میری حالیہ فلموں کے لیے ایوارڈز ملے ہیں جس کے لیے اپنی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ 4 سے 5 سال پہلے، جب میری فلمیں ہٹ نہیں ہورہی تھیں تو مجھے بہت بُرا لگتا تھا، اسی وجہ سے میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دی تھیں اور گھر بیٹھ گیا تھا۔

میگا اسٹار نے کہا کہ میں نے گھر میں رہ کر روٹیاں پکائیں، پیزا بنائیں اور اپنے بچوں کے ساتھ خوب کھیلا، اسی دوران کورونا وائرس آگیا تھا جوکہ تقریباََ تین سے چار سال تک رہا۔

مزید پڑھیں: " جوان" کے ڈائریکٹرنے ایوارڈ ملنے پرشاہ رخ خان کے پاؤں چھو لیے،ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے کہا کہ اب فلمیں بھی ہٹ ہورہی ہیں اور پھر سے ایوارڈز بھی مل رہے ہیں تو دیکھ کر دلی خوشی مل رہی ہے۔

اُنہوں نے اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے اپنی اہلیہ گوری خان اور تینوں بچوں کے نام پیغام جاری کیا جس میں شاہ رخ خان نے اپنی فلم کا ڈائیلاگ دوبارہ تخلیق کیا۔

اداکار نے گوری خان اور اپنے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب تک تمہارا باپ زندہ ہے، انٹرٹینمنٹ زندہ ہے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں شاہ رخ خان کی تین بیک ٹو بیک فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جن میں 'پٹھان'، 'جوان' اور 'ڈنکی' شامل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں