عدالت کا سابق کمشنرراولپنڈی کو ہرحال میں ڈھونڈ کر پیش کرنے کا حکم

عدالت نے مقدمے کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک March 13, 2024
سابق کمشنر والپنڈی دھاندلی کا بیان دینے کے بعد سے روپوش ہیں، پولیس:فوٹو:فائل

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو عدالت نے طلب کرلیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو ہر صورت تلاش کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

راولپنڈی پولیس نے عدالت میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی مسلسل روپوش ہیں اور اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر میں بھی موجود نہیں جس پر عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر راولپنڈی کو 15 اپریل تک تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

وکلاء نے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں