پی ایس ایل9 جیسن رائے افتخار کے جھگڑے پر ڈیوڈ ولی بول پڑے
میدان پر ہونے والے واقعہ کا خلاصہ کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آخری گروپ میچ میں جیسن رائے اور افتخار احمد کے جھگڑے پر ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے لب کشائی کردی۔
میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے بتایا کہ جیسن رائے کا میری گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد جھگڑا ہوا، ریویو لینے کے بجائے بیٹر نے افتخار احمد کی طرف دیکھا اور تلخ جملوں کا تبادلہ کیا اور اتنے میں ریویو کا وقت چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں میں زبانی چھیڑ چھاڑ چلتی رہی ہے، جو کھیل کا حسن ہے۔ ہم کرکٹ کے میدان پر پرجوش ہوتے ہیں اور میچ میں کامیابی کیلئے اُترتے ہیں۔
مزید پڑھیں: افتخار احمد میچ کے دوران جیسن رائے سے الجھ پڑے
دوسری جانب جیسن رائے نے ڈریسنگ روم میں واپس جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا اور ٹیم کے ڈگ آؤٹ کے پاس پہنچ کر اپنا بیٹ اور ہیملٹ پھینک دیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاداب سے تلخ جملوں کے تبادلے پر شان بول پڑے
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود ریویو کے معاملے پر الجھ پڑے تھے، تاہم میچ کے اختتام پر دونوں نے فیلڈ میں ہونے والی تلخ کلامی پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ غلط فہمی ہوگئی تھی۔