کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن کی خرابی کادوسرا روز آدھےسےزیادہ لاہوربدستوربجلی سےمحروم

بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے


ویب ڈیسک June 11, 2014
جن علاقوں میں بجلی آرہی ہے وہاں بھی 220 کے بجائے 140 وولٹ آ رہے ہیں. فوٹو؛ فائل

کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام دوسرے روز بھی مکمل نہ سکا جس کے باعث آدھے سے زیادہ لاہور کی بجلی بدستور غائب ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 220 کلو واٹ کے کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن میں گرشتہ روز دن 12 بجے کے قریب فنی خرابی کے بعد آگ لگ گئی تھی لیکن گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام دوسرے روز بھی مکمل نہیں ہو سکا جس کے باعث آدھے سے زیادہ لاہور شہر کی بجلی غائب ہے۔ گرڈ اسٹیشن کی خرابی کے باعث جو علاقے متاثر ہیں ان میں صدر، کینٹ، فتح گڑھ، مغل پورہ، ہربن پورہ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، سمن آباد، بند روڈ، گلشن راوی، جوڑے پور، دھرم پورے، گجر پورہ، صحافی کالونی، ہرنس پورہ، اچھرہ اور مالی پورہ شامل ہیں۔

کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث 8 گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمنی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی آرہی ہے وہاں بھی 220 کے بجائے 140 وولٹ آ رہے ہیں جس سے نہ تو پنکھے چل سکتے ہیں اور نہ ہی فریج جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 11 بجے تک گرڈ اسٹیشن کی مرمت کا کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی جب کہ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر ایک بجے تک گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں