دھمکانے اور جھگڑا کرنے کا کیس فیصل جاوید پر فرد جرم عائد

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک March 13, 2024
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔

فیصل جاوید کے خلاف دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔ فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔

عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلیے۔

فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں