ہری پورمیں پولیس اہلکارنےلڑکی کو زیادتی کے بعد پہاڑ سےنیچےپھینک دیا

مقامی افراد نے لڑکی کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے


ویب ڈیسک June 11, 2014
لڑکی سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

غازی کے علاقے میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پہاڑ سے نیچے پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور کے علاقے غازی میں فرحان نامی پولیس اہلکار نے 22 سالہ انوشہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے سری کوٹ ٹاپ کے مقام سے نیچے پھینک دیا، مقامی افراد نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کا تعلق صوابی سے ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں