اڈیالہ جیل میں رینجرز اور پولیس کی ہنگامی مشق

مشق کے دوران حملے سے نمٹنے کے بعد جیل کے باہر اور کمپاونڈ کے اندر بھی رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا


Saleh Mughal March 13, 2024
فوٹو ایکسپریس

سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مشق کی گئی جس میں رینجرز، پولیس، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے حصہ لیا۔

اڈیالہ جیل میں مشق کے دوران دہشت گردی کی کاروائیوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیاگیا جبکہ ایمرجنسی کی اطلاع کے جواب میں پولیس جیل عملے اور امدادی اداروں کے عملے کا رسپانس ٹائم بھی چیک کیا گیا۔

پولیس، رینجرز نے ہنگامی مشق کے دوران حملہ آور کی موجودگی پر ان کو کامیابی سے قابو کیا گیا، حملے سے نمٹنے کے بعد جیل کے باہر اور کمپاونڈ کے اندر بھی رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت چند دیگر جیلوں میں سیکورٹی بہتر بنانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل سمیت دیگر جیلوں میں قید اسیروں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں