یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے ترجمان تحریک انصاف
عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی جانب سے یورپی یونین کو خط لکھنے کا عائد کیا گیا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس جھوٹ اور الزام تراشی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ جعلی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ، لغویات، الزام تراشی اور بے ہودگی کے مجموعے کے سوا کچھ نہیں، عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر قابض ہونے والے دوسروں کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین واحد جماعت ہے جو وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین کو نہ کوئی خط لکھا گیا ہے اور نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور بانی چیئرمین عمران خان کی اپنے خلاف بدترین انتقام کے باوجود عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کامیابی کے لیے کاؤشیں سب کے سامنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے تجربہ کار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی اور ہٹ دھرمی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی، جس کی گواہی ان کے اپنے لیگی وزرا دے چکے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی دوسری قسط جاری کی گئی، ملک کو دیوالیہ کی دہلیز پر پہنچانے والے مجرموں کے گروہ کو ایک بار پھر عوامی منشا کے برخلاف مسلط کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پارٹ ٹو کے تمام 'تجربہ کار' وزرا کا مقصد قومی فلاح نہیں بلکہ قومی خزانے سے اپنی تجوریاں بھرنا ہے، جی حضوری کے بدلے ملنے والی جعلی وزارتوں کے نتیجے میں ہوش و حواس کھو کر جھوٹ اور لغویات کا نیا سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ جعلی فارم 47 کی سرکار گھسی پٹی سیاست کی روایت ترک کر کے اپنی مختصر حکومت کا محور ملک و قوم کی فلاح و خوش حالی کو بنائیں تو ان کے لیے بہتر ہو گا۔