تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈ سے شادی کی خبروں پر سخت ردعمل دے دیا

کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی کے متعلق گفتگو کرکے اس پر دباؤ ڈالنا میڈیا کی عادت ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک March 13, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی شادی کی خبروں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بالی وڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس سے رواں ماہ کے آخر میں شادی کرنے والی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی شادی کا فیصلہ کریں گی تو اپنی مرضی اور شرائط پر کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کسی کے دباؤ میں آکر فیصلہ نہیں کریں گی۔

تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی کے متعلق گفتگو کرکے اس پر دباؤ ڈالنا میڈیا کی عادت ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں زندگی میں ایک لڑکے کی نہیں بلکہ مرد کی ضرورت ہے اور زندگی میں استحکام ایک سمجھدار مرد سے آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں