سات دن تک زیر سمندر رہنے والی آبدوز کا منصوبہ

یہ آبدوز سات دن تک سطح پر آئے بغیر 328 فٹ کی گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے

امریکا کے ایک ڈیزائنر انے مچھلی کی شکل کی ایک پُر تعیش آبدوز کا خیال پیش کیا ہے جو سات دن تک سطح پر آئے بغیر 328 فٹ کی گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈیزائنر کی ڈیپ سی ڈریمر نامی اس آبدوز میں ایک ہال موجود ہے جس میں بیٹھ کر مسافر زیر سمندر مناظر کو دیکھ سکیں گے۔

328 فٹ کی گہرائی تک جانے والی آبدوز ڈیپ سی ڈریمر گہرے سمندر میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے اس یاٹ میں ایک خاموش برقی موٹر لگائی گئی ہے جس سے آبی حیات متاثر نہیں ہوگی۔

اندر لگی بیٹریوں کے سبب یہ آبدوز سات دن تک زیر سمندر ساکت رہنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔


یاٹ میں سمندر کے نیچے موجود دنیا کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بڑا مشاہداتی ببل نصب کیا گیا ہے جس میں آرم دہ کرسیاں موجود ہیں۔

پیش کی جانے والی خیالی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاٹ میں ایک بڑا پیانو بھی موجود ہے جو مسافروں کو دورانِ سفر منفرد نظارے کرتے وقت محظوظ کرے گا۔



پیش کی گئی تصویر کے مطابق اس آبدوز میں سیلون، مہمانوں کا کیبن، مالک کا کیبن اور لانڈری روم ایک ترتیب میں دکھائے گئے ہیں۔
Load Next Story