پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کیلیے اجلاس طلب
پی ایچ ایف کے سیکریٹری نے 21 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے کانگریس کا ہنگامی اجلاس 21 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے کانگریس کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں مستعفی ہونے والے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جگہ نامزد صدر طارق حسین بگٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کانگریس سے سیکرٹری رانا مجاہد سمیت دیگر عہدیداران بھی اعتماد کا ووٹ لیں گے تاکہ فیڈریشن اور ہاکی کے حلقوں میں پائی جانیوالی ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوسکے اور نئے صدر طارق بگٹی کی قیادت میں فیڈریشن قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کےلئے بڑھ چڑھ کر کام کرے۔