شمالی وزیرستان میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، ایک گروپ کے تین جبکہ دوسرے کا 1 شخص جاں بحق ہوا


ویب ڈیسک March 13, 2024
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں معمولی تکرار فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے گاؤں سیفلی کابل خیل میں دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین جبکہ دوسرے کا ایک شخص ہلاک ہوا۔

فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے میتیں بھی میر علی اپستال منتقل کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں