اینگرو پولیمر کا خواتین کیلیے فورک لفٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

ٹریننگ پروگرام امید نو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے

فوٹو : فائل

اینگرو کارپوریشن کے ذیلی ادارے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے اینگرو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کیساتھ پاکستانی خواتین کے سب سے پہلے بیچ کو فورک لفٹ آپریٹرز کی تربیت فراہم کی۔


اینگرو پولیمر کا یہ اقدام ایک جامع کلچر کے فروغ دینے کے عزم کے مطابق ہے تاکہ کمیونٹی بڑے پیمانے پر اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔

ٹریننگ پروگرام امید نو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انھیں تکنیکی شعبے میں مہارت اور ہنر فراہم کرنا ہے۔ ایک طویل سلیکشن پراسس کے بعد 172 میں سے 21خواتین کا انتخاب کیا گیا۔
Load Next Story