بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پرتشویش ہے بغور جائزہ لے رہے ہیں امریکا

متنازع شہریت ایکٹ عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک March 14, 2024
بھارت میں مسلمان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں:فوٹو:فائل

امریکا اور نے بھارت کے متنازع شہریت ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام قومیتوں اور گروپس کے ساتھ یکساں سلوک جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں متنازع شہریت قانون کے نفاذ کے خلاف احتجاج

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی مودی حکومت کی جانب سے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا شہریت ترمیمی ایکٹ امتیازی ایکٹ ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مودی سرکارنے 2019 میں منظور ہونے والے شہریت کے متنازع قانون کو نافذ کردیا ہے۔ مسلمان گروپوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے قانون کو مسلم دشمن قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں