ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلیے کراچی تاجر اتحاد کی ریلی

عالمِ اسلام کی عظمت رسولِؐ کی حرمت کے بغیر ممکن نہیں ہے، عتیق میر کا ریلی سے خطاب۔


Business Reporter September 20, 2012
جمعہ کو عام تعطیل کا خیر مقدم کرتے ہیں، اورنگزیب فاروقی، راجا ناصر عباس جعفری فوٹو : عرفان علی / ایکسپریس

آل کراچی تاجر اتحاد کے تحت بدھ کوتوہینِ رسالت کے خلاف آرام باغ تا پریس کلب ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی میں شہر بھر کے تجارتی مراکز،چھوٹے تاجروں اور مارکیٹوں کے نمائندوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکا نے دشمنانِ رسول سے شدید نفرت اورغصے کا اظہار کیا۔

پریس کلب کے باہرتاجروں نے گستاخانِ رسول کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے،ریلی سے خطاب میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ عالمِ اسلام کی عظمت رسول کریمؐ کی حرمت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

توہینِ رسالت کا آتش فشاں امریکا اور اہلِ مغرب کو جلاکر راکھ کردے گا،دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے توہین آمیز فلم کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا حصہ بنتے ہوئے عالمی سامراج امریکا اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔

حکومت پاکستان گستاخِ رسول اکرم اور اسلام مخالف امریکی فلم کے بنانیوالوں کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج بلند کرے، یہ بات انھوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور مولانا صادق رضا تقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی ،انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ نبی کریمؐ جو کہ تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین ہیں کی شان میںکی جانے والی اہانت کے خلاف مسلم امہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں ۔

گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف اہلسنت و الجماعت کے تحت جمعہ کو بعد نماز جمعہ لسبیلہ چوک سے امریکی قونصلیٹ تک ناموس رسالت ﷺ ریلی نکالے گی،اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کرکے مسلمان حضور ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کریں، دریں اثنا اہلسنّت وجماعت کے زیرِ انتظام 29ستمبر کو نکالی جانیوالی ''تحفظِ ناموسِ رسالت ریلی '' کے سلسلے اجتماع آج ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |