شانگلہ میں کار کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ فوٹو: فائل

گنج موڑ کے مقام پر کار کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شانگلہ میں گنج موڑ کے مقام پر کار گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
Load Next Story