بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

گروہ گن پوائنٹ پرقابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کرکے مزید استحصال کرتا تھا، ڈیوائسز اور قابل اعتراض ویڈیوز برآمد


ویب ڈیسک March 14, 2024
(فوٹو: فائل)

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں سائبر کرائم سرکل پشاور نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ اعجاز کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔


ملزم کے زیر استعمال ڈیوائسز سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔ گروہ نابالغوں کو گن پوائنٹ پر پکڑتے اور پھر قابل اعتراض ویڈیوز بناتے تھے۔ ملزمان ویڈیوز کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔


ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں