چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر تعینات کرنے کی افواہ گمراہ کن ہے ای سی پی

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو نہ ایسی کوئی پیش کش کی ہے اور نہ ہی ان کا ایسا ارادہ ہے، وضاحتی بیان

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سکندر سلطان راجا اپنی مدت پوری کرنے کے بعد بھی یہی ہوں گے—فائل: فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے بارے میں گمراہ کن افواہ ہے کہ اُن کو کسی ملک میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ بالکل بے بنیاد بات ہے، نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی پیش کش کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے۔


بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور وہ کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے اور افواہ پھیلانے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
Load Next Story