بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق، رواں سال یہ ملک بھرمیں پولیو کا پہلا کیس بھی ہے


ویب ڈیسک March 14, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا اور بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی، بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔

بچے کے ٹیسٹ کے لیے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے، جس میں اب پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہو تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ برس اگست کے مہینے سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے، پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی.

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں