وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس مہنگائی میں کمی روزگار کی فراہمی پر مشتمل معاشی روڈ میپ پیش

ڈیجٹلائزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے، نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف


ویب ڈیسک March 14, 2024
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں 5 سالہ معاشی روڈ میپ پیش کیا گیا—فائل: فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی ترقی کے لیے مہنگائی میں کمی، غربت کا خاتمہ اور روزگاری کی فراہمی پر مشتمل 5 سالہ معاشی روڈمیپ پیش کردیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جہاں 5 سالہ معاشی روڈ میپ پیش کردیا گیا ہے، جس کے تحت مہنگائی میں کمی، غربت کی تخفیف اور روزگار کی فراہمی اس روڈمیپ کا حصہ ہوگا، معیشت کے مخلتف شعبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ وقت ضائع کیے بغیر ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عمل درآمد کا شیڈول بنا کر پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بیرونی سرمایہ کاری، چھوٹے اور بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کی استعداد میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کریں گے، غریب عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دوں گا، آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے، زرعی شعبے میں بھی جدت سے فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے جبکہ نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں