گورنر سندھ کا ایان اور انابیہ کی مکمل کفالت کا اعلان

ایسے بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہوگئی وہ اپنے مسائل کے لیے میرے پاس آسکتے ہیں، گورنر سندھ


فوٹو ایکسپریس

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد باحفاظت بازیاب ہونے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد برآمد ہونے والے 12 سالہ ایان اور گیارہ سالہ انابیہ گورنر سندھ کی دعوت پر گورنر ہاؤس میں افطار پر پہنچے جہاں دونوں سے کامران ٹیسوری نے ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے دونوں بچوں کی خیریت دریافت کی اور اُن کی مکمل کفالت و تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کمسن بھائی، بہن کے گھر لیڈی پولیس کانسٹیبل تعینات

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

https://c.express.pk/2024/03/whatsapp-video-2024-03-14-at-7.38.54-pm-1710427986.mp4

واضح رہے کہ ایک روز قبل نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ سے ایان اور انابیہ رات کو بارہ بجے کے قریب لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ اگلے دن دوپہر تین بجے ملے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں