سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

سنی اتحاد کونسل نے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادی


ویب ڈیسک March 14, 2024
(فوٹو : فائل)

سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ زین قریشی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، حامد رضا نے شکایات کے انبار لگادیے

واضح رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے پارٹی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں