جاپان میں عدالت نے ہم جنس شادی پر پابندی کوغیرآئینی قرار دے دیا

ہائی کورٹ نے حکومت کو ہم جنس پرستوں کو یونین بنانے کا حق دینے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک March 14, 2024
ٹوکیو کی ایک ضلعی عدالت نے بھی ہم جنس پرستوں کو آپس میں شادی کے حق میں فیصلہ دیا—فوٹو: رائٹرز

جاپان میں جہاں ہم جنس پرست تنظیموں کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے وہی ایک ہائی کورٹ نے فیصلے میں ہم جنس شادی پر عائد پابندی کو غیرآئینی قرار دے دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سیپورو ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہم جنس جوڑوں کو شادی کرنے کی اجازت نہ دینا ان کے خاندان بنانے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔

فیصلے میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم جنس یونینز بنانے کے لیے قوانین کی عدم موجودگی کی کمی پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرے۔

ادھر ٹوکیو کی ایک عدالت نے بھی جمعرات کو ایسا ہی حکم نامہ جاری کیا اور یہ اس طرح کا فیصلہ دینے والی جاپان کی چھٹی ضلعی عدالت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کی ضلعی عدالت کا فیصلہ جاپان کے ہم جنس پرستوں کی تنطیم کے لیے جزوی کامیابی ہے کیونکہ اس فیصلے سے ان کے شادی کے حق کے مطالبے کے برعکس موجودہ سول یونین قانون تبدیل یا ختم نہیں ہوگا، جس میں مرد اور خاتون کے درمیان شادی کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں اس فیصلے کو سراہا اور جاپان میں ہم جنس شادی کو قانونی قرار دلوانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

خیال رہے کہ جاپان گروپ آف سیون ممالک میں شامل واحد ملک ہے جہاں ہم جنس پرست جوڑوں کو قانونی طور پر شادی کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

جاپان میں حالیہ برسوں کے دوران عوام میں ہم جنس شادی کی حمایت کی جانے لگی ہے لیکن حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی بدستور اس مہم کی مخالفت کر رہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں