یوکرین علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کرے یا سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیارہوجائے روس

روس نوازعلیحدگی پسندوں نےیوکراینی حکومت کےمنصوبےکومسترد کرتےہوئے فوجی کارروائی فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔


ویب ڈیسک June 11, 2014
یوکرین کی حکومت نے روس نواز علیحدگی پسندوں سے مذاکرات نہ کئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، روسی وزیرخارجہ۔ فوٹو؛ فائل

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک طرف روس نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں جاری لڑائی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے یوکرینی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے تو دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کیف کی حکومت نے روس نواز علیحدگی پسندوں سے مذاکرات نہ کئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرائن میں حکومتی فورسز کے خلاف لڑنے والے روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرین کی حکومت کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف ان سے کئے جائیں گے جو ہتھیار پھینک دیں گے جب کہ روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں