بھارتی اداکارہ سونم باجوہ پی ایس ایل میچ میں اپنا پوسٹر دیکھ کر حیران

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سونم باجوہ تک پہنچ گیا


ویب ڈیسک March 15, 2024
سونم باجوہ اپنی پنجابی فلموں کی وجہ سے پاکستانی میں کافی مقبول ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 9) میں اپنا پوسٹر دیکھ کر حیران ہوگئیں۔

بھارت سمیت پاکستان میں مقبولیت میں رکھنے والی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا مداح پی ایس ایل کے نویں سیزن کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اداکارہ کی تصاویر والا پوسٹر لے آیا۔

مذکورہ پوسٹر پر سونم باجوہ کی تین تصاویر شائع تھیں اور ساتھ ہی پنجابی میں ایک جملہ بھی تحریر تھا کہ 'میں لاہوریا تیرے تے اڑیا اوئے'۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی سے متعلق اہم انکشاف

مداح کی اپنے پوسٹر کے ساتھ یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ تک بھی پہنچ گئی۔

سونم باجوہ نے مذکورہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ری پوسٹ کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے؟

sonam

واضح رہے کہ حال ہی میں سونم باجوہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔

بھارتی پنجابی فلموں کی سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بے شمار دوست ہیں اور وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں