کراچی ایئرپورٹ پر حملہ اے ایس ایف کی نا اہلی ہے وزیراعلیٰ سندھ
ایئرپورٹ کی سکیورٹی سندھ حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے،قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کو اے ایس ایف کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ کی سکیورٹی سندھ حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔
میرپور خاص میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ سندھ حکومت کی نہیں بلکہ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی نا اہلی ہے جبکہ ایئرپورٹ کی سکیورٹی بھی صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے کیونکہ ملک بھر کے ہوائی اڈے وفاق کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردوں کے سامان سے ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے ان کی شناخت ہوگئی ہے۔ انہوں نے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیاں اختلافات کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں ایک ہی پیچ پر کام کررہی ہیں۔