پختونخوا میں سینیٹ نشستوں پر انتخاب پیپلز پارٹی نے مذاکراتی کمیٹی بنادی
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی نے مذاکراتی کمیٹی بنادی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ ضمنی الیکشن: پیپلز پارٹی 4، ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کے پی کے میں سینیٹ انتخابات میں مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، جو 4 ارکان پر مشتمل ہے۔
پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی میں سید خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ اور شجاع خان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن؛ 48 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع ہونگے
کمیٹی صوبے میں سینیٹ نشستوں کے انتخاب کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی ۔